Quinton de Kock’s ‘Fake Fielding’ in Fakhar Zaman’s Run Out #urduheadline

-

فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کےخلاف دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹین ڈی کوک کی ’جعلی فیلڈنگ‘ نے فخر زمان کو ڈبل سنچری سے محروم کردیا۔

فخر زمان جنوبی افریقہ کیخلاف آخری اوور کی پہلی گیند پر اس وقت آؤٹ ہوگئے تھے جب پاکستان کو چھ گیندوں پر 31 کی ضرورت تھی۔

 زمان اور حارث رؤف بیٹسمین دوسرا رن مکمل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اور وکٹ کیپر ڈی کوک نے بولر والی سائیڈ کی طرف اشارہ کیا، فخر زمان اپنی کریز میں پہنچنے والے تھے، لیکن ڈی کوک کا اشارہ دیکھ کر وہ آہستہ ہوگئے۔

فیلڈر ایڈن مارکرم نے وکٹ کیپر کی طرف تھرو پھینکا جو سیدھا وکٹوں میں لگا اور فخر زمان193 پر آؤٹ ہوگئے۔

بعدازاں، ایم سی سی کے ٹوئٹر ہینڈل سے کرکٹ کے متعلق ایک قانون بھی شیئر کیا گیا۔ اس رن آؤٹ کے بعد بحث یہ ہے کہ ڈی کوک نے جان بوجھ کر غلط اشارہ کیا کہ گیند بالر کی طرف پھینکی جا رہی ہے، غلط اشارے سے فخر زمان نے اپنی رفتار آہستہ کی اور آوٹ ہوگئے۔

آئی سی سی قانون 41.5.1 کے مطابق کوئی فیلڈر کا جان بوجھ بیٹسمین کی توجہ ہٹانا، دھوکہ دینے یا رکاوٹ ڈالنا منع ہے۔ 41.5.2 کے مطابق یہ فیصلہ امپائر کریں گے کہ فیلڈر نے جان بوجھ کر دھوکا دیا یا محض اتفاق تھا۔

دوسری جانب امپائرز نے ڈی کوک کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تاہم اگر کارروائی ہوتی تو قانون 41.5.3 لاگو ہوگا۔

قانون 41.5.3 کے مطابق ’اگر یا تو امپائر یہ سمجھتا ہے کہ فیلڈر نے جان بوجھ کر دھوکا دیا تو وہ  جس گیند پر واقعہ پیش آیا اس کو ڈیڈ بال قرار دے گا‘۔

دوسری جانب آؤٹ ہونے والے پاکستانی بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے غلطی سے رن آؤٹ ہوئے تاہم کوئنٹین کی جانب سے اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔


-


#urduheadline



.

-

اپنا تبصرہ بھیجیں