Saudi Arabia: Compulsory COVID-19 vaccine for all transport workers #urduheadline

-

فوٹو: گلف نیوز

سعودی عرب میں یکم شوال سے ریستورانوں، قہوہ خانوں، حجام کی دکانوں اور بیوٹی سیلونز میں کام کرنے والے تمام مرد اور خواتین کے لیے کرونا وائرس کی ویکسینیشن کی لازمی شرط عائد کردی گئی۔

گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب کی بلدیاتی و دیہی امور اور ہاؤسنگ کی وزارت کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کی ہدایت پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ افراد کو ہرہفتے کرونا وائرس کے منفی ہونے کی ‘پی سی آر’ رپورٹ جمع کرانا ہوگی جبکہ ٹیسٹ کے اخراجات متعلقہ دکان کے مالک کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔

-

-

دوسری جانب سعودی وزات صحت نے ملک کے تمام علاقوں کو شامل کرنے کے لیے کرونا وائرس کی ویکسینیشن کے مراکز کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا ہے جس کا مقصد شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کی صحت و سلامتی کا تحفظ اور کرونا وائرس کی روک تھام ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی وزارت صحت نے ایک ایپلی کیشن کے ذریعے اندراج کی ہدایت کی تھی تاکہ صارفین کو مفت ویکسین دی جاسکے۔

#urduheadline



.

-

اپنا تبصرہ بھیجیں