سی ٹی ڈی کا آپریشن،دہشت گرد ہلاک،4 گرفتار #urduheadline

-

CTD

فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے سبی میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) بلوچستان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے سبی کے علاقے بختیار آباد میں آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں کی جانب سے اہل کاروں پر فائرنگ کی گئی۔

دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، جب کہ 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں سے2 کلاشنکوف اور رائفل بھی برآمد کی گئی ہے۔ چاروں کو مزید تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والا دہشت گرد متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے گلشن راوی میں بھی سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد محب ﷲ کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔


-


#urduheadline



.

-

اپنا تبصرہ بھیجیں