بھارتی پنجاب کے آرٹسٹ نے گلوکار شوکت علی کا مجسمہ تیار کرلیا #urduheadline

-

مجسمے کو جلد بھارتی پنجاب کی کسی شاہراہ پر نصب کیا جائے گا . فوٹو : فائل

مجسمے کو جلد بھارتی پنجاب کی کسی شاہراہ پر نصب کیا جائے گا . فوٹو : فائل

مشرقی پنجاب بھارت کے آرٹسٹ منجیت سنگھ گِل نے گلوکار شوکت علی کا مجسمہ تیار کرلیا جسے جلد بھارتی پنجاب کی کسی شاہراہ پر نصب کیا جائے گا۔

منجیت سنگھ گِل بھارتی پنجاب کے موگا ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھتے ہیں، منجیت سنگھ پاکستان اور بھارت کے عظیم افراد کے مجسمے بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :معروف گلوکار شوکت علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

انہوں نے انسانیت کے سب سے بڑے خدمت گار اورمشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا بھی مجسمہ تیار کیا تھا۔ منجیت نے فائن آرٹ کی تعلیم گورنمنٹ آرٹ کالج چندی گڑھ سے لی۔ اس حوالے سے منجیت کا کہنا ہے کہ مجسمے تراش کر من کو شانتی ملتی ہے۔

-


#urduheadline



.

-

-

اپنا تبصرہ بھیجیں