پاکستان پر سفری پابندیاں! اسد عمر نے برطانوی فیصلے پر سوال اٹھا دئیے #urduheadline

-

اسلام آباد : سربراہ این سی او سی اسد عمر نے پاکستان پر سفری پابندیوں کے برطانوی فیصلے پر سوال اٹھا دئیے, انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے ان ممالک کا چناؤ سائنس پر مبنی تھا یا خارجہ پالیسی پر؟۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سفری پابندیوں والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس پر وزیر منصوبہ بندی و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے برطانوی فیصلے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ برطانوی حکومت نے پاکستان سمیت کچھ ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے، ہر ملک کو اپنے شہریوں کی صحت کی حفاظت سے متعلق فیصلوں کا حق ہے۔

اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت کے حالیہ فیصلے سے جائز سوال اٹھ گیا ہے، برطانیہ کی جانب سے ان ممالک کا چناؤ سائنس پر مبنی تھا یا خارجہ پالیسی پر؟

کرونا کی تیسری لہر ، برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا

واضح رہے کہ برطانیہ نے کرونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر پاکستان کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے، 9 اپریل سے پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو 10 دن ہوٹل قرنطینہ کرنا ہوگا۔

پاکستان کے علاوہ فلپائن، کینیا اور بنگلا دیش کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، ان ممالک سے آنے والے مسافر ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات خود ادا کریں گے، مسافر کو ہوٹل قرنطینہ کے تقریباً 1700 پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔

Comments

-


#urduheadline



.

-

اپنا تبصرہ بھیجیں