صباقمر کا شادی نہ کرنےکا فیصلہ، عظیم خان کا درعمل #urduheadline

-

اداکارہ صبا قمر نے آج بلاگر عظیم خان سے شادی منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو عظیم خان کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آ گیا۔

عظیم خان نے صبا قمر کی انسٹا پوسٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ صبا قمر نے میرا مؤقف بیان نہیں کیا اور ہاں یہ میری غلطی ہے۔

عظیم خان نے صبا قمر کی انسٹا پوسٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ صبا قمر نے میرا مؤقف بیان نہیں کیا اور ہاں یہ میری غلطی ہے۔

ایک دوسری پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ آپ ایک حیرت انگیز روح کی مالک ہیں اور کائنات کی تمام خوشیوں کی مستحق ہیں، اللہ آپ کو کامیابیوں اور محبتوں سے نوازے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل راستے اکثر خوبصورت منزل کی جانب لے جاتے ہیں اور ہاں میں اس بریک اپ کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ صباءقمر نے آج انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ایک اہم اعلان کرنا ہے اور وہ یہ کہ بہت ساری ذاتی وجوہات کی بنا پر میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں اور عظیم اب شادی نہیں کررہے، امید ہے کہ آپ لوگ بھی میرے فیصلے کی حمایت کریں گے جس طرح آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیاہے اور میرا خیال ہے کہ تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک اور اہم چیز واضح کردینا چاہتی ہوں کہ میں اپنی زندگی میں عظیم سے کبھی نہیں ملی، ہم صرف فون پر ایک دوسرےسے رابطے میں رہے، یہ میرے لیے بہت مشکل وقت ہے لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ یہ گزر جائے گا۔

گزشتہ دنوں صبا قمر کی جانب سے بیرون ملک مقیم عظیم خان نامی بلاگر سے شادی کی خبروں کی تصدیق کی گئی تھی۔

اداکارہ صبا قمر شادی کے لیے تیار ہیں؟

صبا قمر نے اپنی شادی سے متعلق کہا تھا کہ وہ جَلد عظیم خان سے شادی کرنے جا رہی ہیں


-


#urduheadline



.

-

اپنا تبصرہ بھیجیں