Honda increases bike price by Rs2,000 in Pakistan #urduheadline

-

اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں رواں سال تیسری بار اضافہ کردیا، یکم اپریل سے سی ڈی 70، سی بی 150 ایف سمیت دیگر گاڑیوں 2 ہزار روپے تک مہنگی ملیں گی۔

اٹل ہونڈا کی موٹر سائیکلیں پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں، کمپنی اس سے قبل رواں سال جنوری میں 3 ہزار اور فروری میں 3400 روپے تک گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے۔

اٹلس ہونڈا کی سی بی 150 ایف 2 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہوگئی جبکہ سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی سی ڈی 70 کی قیمت میں بھی ایک ہزار روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اس کے نرخ 82 ہزار 900 روپے ہوگئے۔

ہونڈا کمپنی نے سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھا کر 88 ہزار 900، پرائیڈر 100 سی سی کے نرخ ایک ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 500 مقرر کئے گئے ہیں۔

اٹل ہونڈا نے سی جی 125، سی جی 125 ایس۔ایس ای اور سی بی 125 ایف۔ایس ای کی قیمتوں میں بھی 1600 روپے اضافہ کردیا، جس کے بعد ان کے نرخ بالترتیب ایک لاکھ 36 ہزار 50، ایک لاکھ 64 ہزار 500 اور ایک لاکھ 97 ہزار 500 روپے ہوگئے ہیں۔

سال 2020ء کے آخری مہینوں میں کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ملک میں موٹر سائیکلوں کی طلب میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا، تاہم 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار بیرون ممالک سے گاڑیوں کے پارٹس اور دیگر سامان کی ترسیل میں مشکلات کے سبب ڈیلرز گاڑیاں بروقت فراہم نہ کرسکے اور مارکیٹ میں موٹر سائیکلیں اون منی پر فروخت کی جانے لگیں۔


-


#urduheadline



.

-

اپنا تبصرہ بھیجیں