عرفان خان اور تاپسی پنوں نے بہترین اداکاری پر فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کرلیا #urduheadline

-

تاپسی پنو کی فلم ’ تھپڑ ‘ نے 7 ایوارڈ حاصل کرکے 66 ویں فلم فیئرز کا میلہ لوٹ لیا (فوٹو : فائل)

تاپسی پنو کی فلم ’ تھپڑ ‘ نے 7 ایوارڈ حاصل کرکے 66 ویں فلم فیئرز کا میلہ لوٹ لیا (فوٹو : فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ کے 66 ویں فلم فیئرز ایوارڈ میں عرفان خان نے بہترین اداکار اور تاپسی پنوں نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ سجایا گیا جس میں اس بار تاپسی پنوں کی فلم ’’تھپڑ‘‘ نے سات ایوارڈز حاصل کرکے میلہ لوٹ لیا۔ اداکار آیوشمان کھرانہ اور امیتابھ بچن کی فلم 6 ایوارڈز اپنے نام کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔

مختلف کیٹگری میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے میں آئے جس میں ایک مقابلہ بہترین اداکار اور اداکارہ کا بھی تھا۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ تاپسی پنوں کو نصیب ہوا جب کہ بہترین اداکار کا ایوارڈ آنجہانی اداکار عرفان خان کو فلم ’’انگریزی میڈیم‘‘ میں لازوال اداکاری کی وجہ سے دیا گیا۔

فلم فیئز ایوارڈ میں تاپسی پنوں ہی چھائی رہیں کیوں کہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی تاپسی کی فلم ’ تھپڑ ‘ بہترین فلم بھی قرار پائی۔

بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ فلم ’’ تنہا جی‘‘ کے ہدایت کار اوم راوت کو دیا گیا جب کہ اسی فلم میں اداکاری کرنے والے سیف علی خان معاون اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ سینئر اداکارہ فرخ جعفر کو فلم ’’گلابو ستابو‘‘ میں اداکاری کے سبب دیا گیا۔ گلوکاری کی کیٹگری میں میل پلے بیک سنگر کا ایوارڈ راگھو چیٹانیاں کو گیت ’’ایک ٹکڑا دھوپ‘‘ جب کہ اسیس کور کو ملنگ گیت کی وجہ سے فی میل پلے بیک سنگر کا ایوارڈ ملا۔

-


#urduheadline



.

-

-

اپنا تبصرہ بھیجیں