صوبوں کو کورونا ویکسین خریدنے کےلئے این اوسی درکار نہیں، معاون خصوصی صحت #urduheadline

-

 وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی خریداری کا عمل جا ری رہے گا، معاون خصوصی وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی خریداری کا عمل جا ری رہے گا، معاون خصوصی وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو خود سے ویکسین کی خریداری پر کوئی این اوسی درکار نہیں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی خریداری کا عمل جا ری رہے گا، اور اگر کوئی صوبائی حکومت خود سے ویکسین کی خریداری کرنا چاہتی ہے تو وفاقی حکومت اس کی معاونت کرے گی۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت خود سے کورونا ویکیسن کی خریداری کر سکتی ہے، اور اسے خود سے ویکسین کی خریداری پر کوئی این اوسی درکار نہیں ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ میں بدھ سے کورونا ویکسین لگانے کا اعلان

واضح رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کہ صوبائی حکومت کو ویکسین کی خریداری کیلیے وفاقی حکومت کی اجازت درکار ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے اجازت کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے لیکن اس کا جواب ابھی تک نہیں آیا۔

 

-


#urduheadline



.

-

-

اپنا تبصرہ بھیجیں