خیرپور:گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر،5طالبعلم جاں بحق #urduheadline

-

فائل فوٹو

خیر پور کے علاقے کوٹ لالو کے قریب ویگن کی ٹکر سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔ بچے موٹر سائیکل پر اسکول جا رہے تھے۔

حادثہ مہران ہائی وے کے قریب کوٹ لالو میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار ویگن نے ٹیک اوور کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 9 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔

حادثے کے بعد ویگن ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ویگن کو تحویل میں لے کر مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں چالیس کلو میٹر تک بھی کوئی ایسا اسپتال نہیں جہاں ایسے زخمیوں کو لے جایا جا سکے۔ دیگر 2 بچے طبی امداد نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہوئے، جب کہ 3 بچوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔

جاں بحق بچوں کے اہل خانہ کا لاشوں کے ہمراہ مہران ہائی وے پر احتجاج جاری ہے۔


-


#urduheadline



.

-

اپنا تبصرہ بھیجیں