پولی کلینک اسپتال کے 30 ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق #urduheadline

-

اسپتال میں اب تک 212 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، اسپتال ترجمان

اسپتال میں اب تک 212 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، اسپتال ترجمان

 اسلام آباد: اسپتال میں ایک ہفتے کے دوران 30فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولی کلینک اسپتال اسلام آباد کے عملے پر کورونا کے حملے تیز ہوگئے ہیں، اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران  30 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر عبد الجبار بھٹو نے ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق کردی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا کی تیسری لہر کو پھیلنے سے نہ روکا تو سخت پابندیاں لگانی پڑیں گی، اسد عمر

ڈاکٹر عبدالجبار بھٹو نے بتایا کہ اسپتال میں اب تک 212 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، اور صرف ایک ہفتے کے دوران 30 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، کورونا وائرس سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز میں 71 ڈاکٹرز، 73 نرسز اور دیگر عملے کے 68 افراد شامل ہیں۔

 

-


#urduheadline



.

-

-

اپنا تبصرہ بھیجیں