پھول نہیں کیش، گھریا گاڑی بھیجیں #urduheadline

-

تصویر: آمنہ الیاس/انسٹاگرام

کرونا وائرس سے متاثرہ ہونے کے بعد قرنطینہ میں موجود اداکارہ آمنہ الیاس کی خواہش ہے کہ انہیں پھولوں کے بجائے کیش، گاڑی یا گھردیا جائے۔

سوشل میڈیا پر اکثروبیشرپُرمزاح ویڈیوز شیئرکرنے والی آمنہ نے اس حالت میں بھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔

خوشگوار موڈ میں لی گئی تصویر میں اپنے اردگرد پھول رکھنے والی اداکارہ نے کیپشن میں پیغام دیا ” ضروری نہیں ہے کہ بیمار کو صرف پھول ہی بھیجے جائیں۔ بندہ کوئی کیش بھیجے ، کوئی گاڑی یا پھر ۔۔ بڑا ساگھر ”۔

اگلی ہی سطرمیں آمنہ نے یہ بتاتے ہوئے کہ وہ مذاق کررہی ہیں، پھول بھیجنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل آمنہ نے 22 مارچ کو انسٹااسٹوریزاور بعد ازاں ویڈیو پیغام میں فالوورز کوبتایا تھا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

آمنہ نے درخواست کی تھی کہ وہ لوگ جو میرے اردگرد موجود ہیں اور جو گزشتہ ایک ہفتے میں مجھ سے ملے میں ان سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیں۔داور محمود آپ تو ضرور جاکر اپنا ٹیسٹ کرائیں”۔

اب تک بہروز سبزواری، ابرار الحق، روبینہ اشرف، گلوکارجواد احمد، عثمان مختار، ندا یاسر،ماڈل علیزے گبول، صحیفہ جبار، امیرگیلانی، مریم نفیس، واسع چوہدری، علی رحمٰن ،علی عباس سمیت کئی شوبزشخصیات کرونا سے متاثرہونےکے بعد صحتیاب ہوچکی ہیں۔


-


#urduheadline



.

-

اپنا تبصرہ بھیجیں