ہیکرز اے ٹی ایم سے 58لاکھ سے زائد رقم لے اڑے

پنڈی بھٹیاں : ہیکرز اے ٹی ایم سے 58لاکھ سے زائد رقم لے اڑے ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ہیکرز اے ٹی ایم سے 58لاکھ سے زائد رقم لے اڑے

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں مقامی بینک برانچ سے مبینہ طور پرڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں ہیکرز اے ٹی ایم سے 58لاکھ سے زائد رقم لے اڑے۔

بینک ذرائع نے کہا کہ ہیکرز نے ڈیوائس سے 5ہزار والے نوٹوں کے ٹرے کو ہیک کیا، ڈیوائس کا رابطہ  منقطع ہوا تو اےٹی ایم خود کار طریقے سے بندہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیڈآفس سےالرٹ بھی جاری ہوا، بینک کا گارڈ مشین تک پہنچا لیکن مشین خالی ملی، واقعے کا مقدمہ درج کروادیا ہے، پولیس تفتیش کررہی ہے۔

بینک ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد بینک کے اےٹی ایم کو سیل کردیاگیا ہے جبکہ پولیس نے عملہ اور دیگر لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0