ہفتہ اتوارکاروباری مراکز بند کرنے کے فیصلے پرعمل شروع #urduheadline
کاروبار کی بندش کےفیصلے کو مسترد کیا
کراچی ميں ہفتہ اور اتوارکو کاروباری مراکز بند کرنے کے فیصلے پر عمل شروع ہوگیا ہے۔
کراچی میں ہفتے کوايم اے جناح روڈ،صدر،بولٹن مارکیٹ سميت تمام بڑے کاروباری مراکز بند ہيں۔بولٹن مارکيٹ ميں بند دکانوں کے باہر دکانداروں کی بڑی تعداد صبح سے موجود تھی اور انھوں کاروبار کی بندش کےفیصلے کو مسترد کیا۔
صدر ایف پی سی سی آئی ناصر حیات مگوں نے سماء سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہفتے میں 2 دن کاروبار بند کرنے کی مخالفت کرتے ہیں اورکاروبار بند کرنا مسئلے کا حل نہیں۔
انھوں نے بتایا کہ حکومت کو معاشی معاملات بند نہیں کرنا چاہیے اورحکومت ہفتے میں 1 دن بھی کاروبار بند نہ کرے۔
ایف پی سی سی آئی کےصدر نے مطالبہ کیا کہ شہر میں کاروبارمکمل ایس او پیز کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔کرونا ایس او پیز پرعمل نہ کرنے والوں پرحکومت جرمانے عائد کرے۔
#urduheadline
.