ہاکی کپ میں کھلاڑیوں کا جھگڑا، پی ایچ ایف کا سخت ایکشن #urduheadline

3


کھلاڑیوں نے دوران میچ مخالف ٹیم پر ہاکیاں اور لاتیں چلادیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کوئٹہ میں چیف منسٹربلوچستان ہاکی کپ میں کھلاڑیوں کےجھگڑے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی سفارش پر 1 کھلاڑی پر 10 سال،2 کھلاڑیوں اور 1 اسسٹنٹ کوچ مجاہد افضل پر پانچ پانچ سال کی پابندی لگا دی۔

گذشتہ ہفتےکوئٹہ چیف منسٹر ہاکی کپ کا سیمی فائنل جھگڑے کی نظر ہوگیا۔پنجاب کَلرز کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دوران میچ  مخالف ٹیم پر ہاکیاں اور لاتیں چلادیں۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹرانجم سعید نے انکوائری رپورٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھجوا دی جس میں 3 کھلاڑی اور اسسٹنٹ کوچ ذمہ دار قرار دئیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جھگڑا کھیل کے 14ویں منٹ پر پنجاب کَلرز کو پینلٹی کارنر ملنے کے بعد شروع ہوا۔پنجاب کلرز کے کھلاڑی شفقت رسول نے مخالف ٹیم کے کپتان عماد بٹ کو ہاکی ماردی۔ پنجاب کَلرز کے کپتان ایم حسیب،کھلاڑی کاشف شاہ اور کامران ریاض بھی جھگڑے میں کود پڑے۔پنجاب کے اسسٹنٹ کوچ مجاہد افضل نے بھی ٹورنامنٹ ڈائریکٹرکوگالیاں دیں۔

تمام پابندیاں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے احکامات کی روشنی میں لگائی گئی ہیں۔ واقعے کی مزید انکوائری کے لیے 3 رکنی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.