گندم باردانہ کی تقسیم کا عمل جاری #urduheadline

5


کسان اب سرکاری نرخ پرباآسانی گندم فروخت کرسکیں گے۔

ملتان میں گندم  باردانہ کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ ضلع بھر میں17 مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں کسان اب سرکاری نرخ پرباآسانی گندم فروخت کرسکیں گے۔

ملتان میں انتظامیہ نے ضلع سے باہرگندم فروخت کرنے پر مکمل پابندی لگادی ہے۔حکومتی نرخ پرگندم کی خریداری پر کسان بھی خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان مراکز پر بار دانہ لینے آرہے ہیں۔جتنی بھی گندم ہوگی اس کو یہاں فروخت کریں گے اور محنت کا پھل مل گیا ہے۔

حکومت نے1800 روپے فی من گندم کےسرکاری نرخ مقرر کئےہیں۔ ضلع ملتان میں 1 لاکھ 84 ہزار557 میٹرک ٹن خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

فوڈ انسپکٹر رانا جبار نےبتایا ہے کہ زمینداروں سے رابطے میں ہیں اور چند روز میں گندم کی خریداری کا عمل بھی شروع ہوجائے گا۔ذخیرہ اندوزی اور منافع  خوری کو کنٹرول کرنے کے لئےیہ اقدام بہتری کی جانب پہلا قدم قرار دیا جارہا ہے۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.