کورونا کے باعث سیاحتی مقام مالم جبہ کو بند کردیا گیا #urduheadline

7


سیاحتی سیزن شروع ہونے کو ہے، ایسے میں مالم جبہ کو بند کرنے کا سخت فیصلہ کرنا پڑا، ذولفی بخاری

سیاحتی سیزن شروع ہونے کو ہے، ایسے میں مالم جبہ کو بند کرنے کا سخت فیصلہ کرنا پڑا، ذولفی بخاری

 پشاور: کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث خیبر پختون خوا حکومت نے سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ کو بند کردیا۔

مالم جبہ میں ریزارٹ بند ہونے سے اسکی، ذپ لائن اور چیئر لفٹ بھی بند کردی گئی۔ ذولفی بخاری نے بتایا کہ مالم جبہ سیاحت کے فروغ کے لیے اہم مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ذولفی بخاری کے مطابق سیاحتی سیزن شروع ہونے کو ہے، ایسے میں مالم جبہ کو بند کرنے کا سخت فیصلہ کرنا پڑا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 50 ہزار 186 کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے اور  4 ہزار723 کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 9.41 فیصد رہی۔  خیبر پختونخوا میں 89 ہزار 225 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.