کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی،صوبائی وزیر کیخلاف مقدمہ #urduheadline

5


بشکریہ فیس بک

خیبر پختونخوا میں پولیس نے کرونا وائرس کے نافذ العمل ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کردیا۔

پشاور ميں صوبائی وزير صحت تيمور جھگڑا کارکنوں کے ہمراہ افطارپارٹی ميں شريک ہوئے۔ افطار پارٹی پشاور کے مقامی ہوٹل ميں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر پارٹی کی تصاوير سوشل ميڈيا پر وائرل ہونے کے بعد انتظاميہ نے کارروائی کرتے ہوئے صوبائی وزير ، ہوٹل مالک اور منيجر کے خلاف مقدمہ درج کرليا، کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہوٹل کو بھی سيل کرديا گيا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر افطار پارٹی کی وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خود صوبائی وزیر صحت بھی ماسک کے بغیر موجود ہیں، جب کہ ان کے ارد گرد بیٹھے افراد کی اکثر بھی ماسک کے بغیر موجود ہے۔

وائرل تصاویر میں نہ سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا، نہ میل جول کا اور نہ ہی سینیٹائرز نظر آئے۔

دیکھا جائے تو وزیراعظم سمیت وفاقی ورزا کی جانب سے بار بار ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ قوم سے خطاب میں بھی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے سستی احتیاط ماسک پہننا ہے۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.