کراچی کے شہری ہوشیار رہیں!!

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے جمعرات کو میٹروپولیس میں پریشر ہارن، رنگین شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹس کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی 30 دسمبر 2022 سے یکم مارچ 2023 تک 2 ماہ تک رہے گی۔ رنگ برنگی شیشے والی گاڑیوں اور پریشر ہارن کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا.

کراچی کے شہری ہوشیار رہیں!!

کراچی کے شہری ہوشیار رہیں!! کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے جمعرات کو میٹروپولیس میں پریشر ہارن، رنگین شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹس کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی 30 دسمبر 2022 سے یکم مارچ 2023 تک 2 ماہ تک رہے گی۔ رنگ برنگی شیشے والی گاڑیوں اور پریشر ہارن کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا جبکہ جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو پکڑنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو پابندی پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی۔ علاوہ ازیں کمشنر کراچی نے میٹرو پولس کے تمام ڈی سیز کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی۔