کراچی کی کوئی سڑک بند نہیں ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ کی پولیس کو ہدایات

شہر کے معمولات زندگی ہر صورت بحال رہنے چاہییں، حکومت شرپسندی یا انتظامی غفلت برداشت نہیں کرے گی The post کراچی کی کوئی سڑک بند نہیں ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ کی پولیس کو ہدایات appeared first on ایکسپریس اردو.

کراچی کی کوئی سڑک بند نہیں ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ کی پولیس کو ہدایات

 کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر قائد کی سڑکیں بند کرانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کی کوئی بھی سڑک بند نہیں ہونی چاہیے۔ اگر شرپسند عناصر کوئی بھی سڑک بند کرنے کی کوشش کریں تو ان سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سڑکیں بند کردی جائیں گی،ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تمام متعلقہ افراد سے اس معاملے پر بات چیت کی ہے اور تمام فریق اس قسم کی اطلاعات سے لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے  پولیس  اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہر کے معمولات زندگی ہر صورت بحال رہنے چاہییں۔ حکومت کسی بھی قسم کی شرپسندی یا انتظامی غفلت کو برداشت نہیں کرے گی۔

The post کراچی کی کوئی سڑک بند نہیں ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ کی پولیس کو ہدایات appeared first on ایکسپریس اردو.

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0