کراچی میں آج بھی شدید گرمی بڑھنے کا امکان #urduheadline

1


محکمہ موسمیات نے آج بروز ہفتہ کراچی میں شدید گرمی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

میٹ آفس کے مطابق کراچی میں آج حبس کی کیفیت رہے گی، جب کہ دن کے اوقات میں ہوا بند ہے۔ شہر کا درجہ حرارت آج بھی ہیٹ ویو کے زیر اثر رہے گا۔

صبح کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جب کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں آج بھی گرم ہوائيں چليں گی۔ سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی لہر میں اتوار کی شام سے کمی آنے کا امکان ہے۔ جب کہ اتوار کی شام سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 24 فیصد ہے۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.