کراچی :شیرشاہ کے قریب آسمان سے بھاری چیزیں گرنے سے علاقے میں شدید خوف وہراس #urduheadline

2


کراچی: شیرشاہ کے قریب آسمان سے کچھ بھاری چیزیں گرنے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، بھاری آہنی اشیا گرنے کے بعد زمین میں دھنس گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ میں پراسرار واقعہ پیش آیا، جہاں آسمان سے کچھ بھاری چیزیں گریں، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پاک کالونی اور سائٹ میں 3مختلف مقامات پربھاری چیزیں گریں، بھاری آہنی اشیازمین میں دھنس گئیں جبکہ میو شاہ قبرستان میں قبر اور تین گھروں کی چھتوں کونقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق پاک کالونی،سائٹ میں 3مقامات پر فضا سے گرنے والی بھاری آہنی اشیا کو تجزیے کے لئے بھجوا دیا گیا  ، آہنی ٹکڑوں کے تجزیے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

Comments


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.