کابینہ کے دو نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا #urduheadline

6


شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور شبلی فراز کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور شبلی فراز کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: شبلی فراز اور شوکت ترین نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا شبلی فراز اور شوکت ترین سے صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا۔

شوکت ترین کو حماد اظہر کی جگہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جب کہ فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دے کر شبلی فراز کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کی تھی، جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور عمرایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا تھا،اور اس کے بدلے حماد اظہر کو وزارت توانائی اور عمرایوب کو وزیراقتصادی امور مقرر کیا گیا تھا، جب کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار، فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.