پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر کے پنجاب میں داخلے پر پابندی

دونوں شخصیات انتخابی عمل کو خراب اور ووٹروں کو ہراساں کر سکتے ہیں، نوٹی فکیشن The post پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر کے پنجاب میں داخلے پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر کے پنجاب میں داخلے پر پابندی

لاہور: صوبائی حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر کے پنجاب میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ 

اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر کے خلاف پنجاب میں داخلے پر 4 روزہ پابندی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق دونوں شخصیات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ یہ لاہور اور دیگر حلقوں میں پولنگ اسٹاف اور دیگر لوگوں کو ہراساں کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں یہ دونوں شخصیات انتخابی عمل کو خراب اور ووٹروں کو ہراساں کر سکتے ہیں۔

The post پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر کے پنجاب میں داخلے پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0