پنجاب حکومت کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈویلپمنٹ بجٹ کی منظوری

پنجاب کے سالانہ بجٹ میں 85 ارب کا غیر معمولی اضافہ کرکے ڈویلپمنٹ بجٹ کو 645 ارب روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

پنجاب حکومت کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈویلپمنٹ بجٹ کی منظوری

پنجاب کی کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے 22-2021 میں 85 ارب روپے کے اضافے کی منظوری دے دی، 85ارب روپے کے اضافے سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کاحجم 645ارب روپے ہوگیا جس سے یہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ ہوگیاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ بجٹ میں 560 ارب کے ڈویلپمنٹ فنڈز رکھے گئے تھے جس میں ہم نے 85 ارب کا اضافہ کر کے ڈویلپمنٹ بجٹ کو 645 ارب روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اس سال پنجاب میں تاریخ کا سب سےبڑا ترقیاتی بجٹ لگایا جا رہا ہے جو صرف ایک شہر یا ریجن کا نہیں پنجاب کے ہر علاقےکا ترقیاتی بجٹ ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی بجٹ میں سے اب تک 42 فیصد فنڈز ریلیز کیے جا چکے ہیں، زیر تکمیل منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے اور نئے منصوبہ جات کی بھی متعلقہ فورمز سے منظوری اور ٹینڈرنگ کے بعد ڈویلپمنٹ کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے، ہمارا عزم پنجاب کے ہر علاقے کی یکساں ترقی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام کا اعزاز تحریک انصاف کی حکومت کو حاصل ہواہے، صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت، تعلیم، انفراسٹر کچراور دیگر شعبوں کے منصوبوں کے لئے مزید فنڈز دستیاب ہوں گے، فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں گے، رواں مالی برس عوام کی سہولتوں کی فراہمی کے متعدد منصوبے مکمل ہوں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0