- ad -

- ad -

- ad -

پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ #urduheadline

- ad -

0 10

- ad -


- ad -

دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

 کراچی: پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان، کارلوس بریتھ ویٹ، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، کرس لن، سہیل تنویر، ریلی روسو، شاہد آفریدی، عمران طاہر، شان مقصود اور محمد عمر شامل ہیں۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، شعیب ملک، راوی بوپارہ، وہاب ریاض، امجد بٹ، مجیب الرحمان، ثاقب محمود اور محمد عمران پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑٓا تھا۔

#urduheadline



.

- ad -

- ad -

- ad -

Leave A Reply

Your email address will not be published.