پاکپتن میں معمولی جھگڑے پر نوجوان قتل اور ڈکیتی کی واردات

پاکپتن میں معمولی جھگڑے پر نوجوان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

پاکپتن میں معمولی جھگڑے پر نوجوان قتل اور ڈکیتی کی واردات

 پولیس کے مطابق معمولی جھگڑے پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق گیا، پولیس نے قتل واردات کی سی سی ٹی وی  حاسل کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرکٹ گراؤنڈ میں معمولی تلخ کلامی پرجھگڑا شروع ہوا، بعد میں ملزمان نے مقتول ابوطلحہ کو گلی میں بلا کر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، یہ واقعہ تھانہ رنگشاہ کےعلاقے گاؤں 51 ایس پی میں پیش آیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔ مقتول ابوطلحہ مقامی کالج کا طالب علم بتایا جاتا ہے۔

  پاکپتن میں ڈکیتی کی واردات

پاکپتن میں تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کی واردات  ہوئی، جس میں پانچ مسلح ڈاکو نمبردارالطاف بلوچ کے گھر دیواریں پھلانگ کر گھس گئے۔
متاثرین کے مطابق ڈاکووں نے خواتین کو یرغمال بنا کرتین تولہ زیور لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی گھریلو سامان لوٹ لیا۔

تٖفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے بدترین تشدد کیا، اہل خانہ کے سر پھاڑ دیے، دوران ڈکیتی ڈاکو فریج سے بریانی نکال کر کھاتے رہے جبکہ پولیس روائتی انداز اپناتے ہوئے دیر سے پہنچی تھی۔

متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او فیصل مختار سے ڈاکوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0