پاکستان 426رنز بناکر آوٹ، زمبابوے کیخلاف 250رنز کی برتری #urduheadline

7


Fawad-alam-v-zim

فوٹو: پی سی بی

پاکستان ٹیم نے سیریز پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زمبابوے کے خلاف 426 رنز بنا کر میزبان ٹیم پر 250رنز کی برتری حاصل کرلی۔

قومی ٹیم کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے 140 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اوپنر عران بٹ 91 اور عابد علی 60 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

کپتان بابراعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 40، اظہر علی نے 36 اور حسن علی نے 30 رنز اسکور کیے۔

زمبابوے کے بلیسنگ مزربانی نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ڈونلڈ ٹریپانو نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 176 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

پاکستان ٹیم میں ساجد خان نے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا ہے۔

پاکستان

عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، کپتان بابراعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان، شاھین شاہ آفریدی۔

زمبابوے

پرنس مسواور، کیون کسوزا، تاریسائی مساکنڈہ، کپتان برینڈن ٹیلر، ملٹن شمبا، رائے کایا، رگس چکابوا، ڈولنڈ ٹریپانو، ٹین ڈائی چسورو، بلیسنگ مزربانی، رچرڈ نگروا۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.