پاکستان میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ چارایک فیصد ہوگئی #urduheadline

4


این سی او سی نے بتایا ہے کہ کرونا سے مزید 84 افراد انتقال کرگئے۔24 گھنٹے میں 4 ہزار723 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز پرکرونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد58 ہزار500 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز 50 ہزار 186 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے  4 ہزار723 افراد کا ٹیسٹ مثبت نکلا۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ چار ایک فیصد رہی۔ کرونا سے مجموعی طور پر 14 ہزار 697 افراد جاں بحق ہوئے۔

اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز پرکرونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ملتان میں 70 فیصد جبکہ لاہور میں 65 فیصد وینٹی لیٹرز کرونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ گوجرانوالہ میں 60،اسلام آباد میں 56، سوات میں  71اور پشاور میں 74 فیصد آکسیجن بیڈز کرونا کے مریضوں کے استعمال میں ہیں۔بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کوئی کرونا مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.