پاکستان برطانوی ریڈ لسٹ میں، پی آئی اے کا مسافروں کے لیے بڑا اعلان – #urduheadline

4


کراچی: برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو سفری پابندیوں پر مبنی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر قومی ایئر لائن نے اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے مانچسٹر کے لیے اسلام آباد سے دو طرفہ 4 اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، 6 اور 7 اپریل کو آپریٹ کی جانے والی ان پروازوں کے ذریعے 1 ہزار 400 مسافر سفر کر سکیں گے۔

برطانیہ کی جانب سے ریڈ لسٹ کے تحت 9 اپریل سے برطانوی اور آئرش شہریوں کے علاوہ دیگر ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی ہوگی، جس کے سبب پی آئی اے کی 9 اور 11 اپریل کی دو طرفہ شیڈول پروازیں آپریٹ نہیں کی جا سکیں گی۔

قومی ایئر لائن کی اضافی پروزاوں کے ذریعے برطانیہ میں واپسی کے منتظر پاکستانی شہریوں کی واپسی ممکن ہوگی۔

Comments


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.