ٹویٹر اپنے 100 سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا

سماجی رابطے کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے 100 سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ نے اپنی ورک فورس سے 30 فیصد افرادی قوت کو کم کیا ہے جس کے تحت ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے 100 ملازمین کو فارغ […]

ٹویٹر اپنے 100 سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا

سماجی رابطے کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے 100 سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ نے اپنی ورک فورس سے 30 فیصد افرادی قوت کو کم کیا ہے جس کے تحت ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے 100 ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔

ٹوئٹر میں یہ صورتحال ایلون مسک کے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے اعلان کے بعد پیدا ہوئی ہے، ایلون مسک نے ٹوئٹر کو مزید مستحکم بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں مسک کا کہنا تھا کہ کمپنی کو مالی طور پر مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

مسک نے اس دوران ٹوئٹر سے ملازمین کو فارغ کیے جانے کا بھی عندیہ دیا تھا۔

اس سے قبل ٹوئٹر کی جانب سے ملازمتیں دینے کے عمل کو روکنے اور کمپنی کے اخراجات میں بھی کمی کا اعلان کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0