ویلڈن مراکش ❤️ الوداع رونالڈو الوداع ????
دل تو مراکش کے ساتھ تھا مگر اسی دل کے کسی کونے میں یہ خواہش بھی موجود تھی کہ پرتگال کسی طرح فائنل میں پہنچ جائے اور پھر وہاں اس کا مقابلہ دی گریٹ میسی کی ٹیم ارجنٹائن کے ساتھ ہو او دو دہائیوں سے فٹ بال کے میدانوں پر راج کرتے یہ دونوں ستارے اپنے کیرئر کے آخری ورلڈ کپ میں ایک آمنے سامنے آئیں تو کیسا مقابلہ دیکھنے کو ملے۔ مگر یہ خواہش فقط خواہش ہی رہی۔

ویلڈن مراکش ????????❤️ الوداع رونالڈو الوداع ????دل تو مراکش کے ساتھ تھا مگر اسی دل کے کسی کونے میں یہ خواہش بھی موجود تھی کہ پرتگال کسی طرح فائنل میں پہنچ جائے اور پھر وہاں اس کا مقابلہ دی گریٹ میسی کی ٹیم ارجنٹائن کے ساتھ ہو او دو دہائیوں سے فٹ بال کے میدانوں پر راج کرتے یہ دونوں ستارے اپنے کیرئر کے آخری ورلڈ کپ میں ایک آمنے سامنے آئیں تو کیسا مقابلہ دیکھنے کو ملے۔ مگر یہ خواہش فقط خواہش ہی رہی۔لیکن کیا کھیلی ہے مراکش کی ٹیم۔ دفاع دفاع اور دفاع پھر موقع پاتے ہی اٹیک۔ اور ان کے گول کیپر یاسین بونو کی کیا بات کریں۔ یہ منحنا سا نوجوان تو دیوار چین سے بھی مضبوط ثابت ہو رہا ہے۔ کیا شاندار گول کیپنگ کی ہے لڑکے نے۔ مسلسل دو میچوں میں مین آف دی میچ۔ اپنی شاندار پرفارمینس پر۔ واہ لڑکےایسا نہیں ہے کہ پرتگال کی ٹیم برا کھیلی۔ انہوں نے اپنا سو فیصد سے اوپر دیا۔ بال پر قبضہ تہتر فیصد ، بارہ گول شوٹس اور نو کارنرز یہ بتانے کے لئے کافی ہیں کہ پرتگال کی ٹیم نے کیسی گیم کھیلی تھی۔ لیکن مراکش کے دفاع نے ان کا ہر حملہ ناکام بنا دیا۔ مراکش والے قسم کھا کر آئے تھے کہ آج کچھ بھی ہو جائے بس بال نیٹ کے اندر جانے نہیں دینا ۔ اور انہوں نے اپنی قسم کی لاج رکھ لی۔ اربوں مسلمانوں اور افریقی باشندوں کی دعائیں بھی آج مراکش کے ساتھ تھیں اور شاید قسمت بھی۔ میچ جیت کر ان لڑکوں کا سجدہ ریز ہونا ایک ایسا منظر ہے جسے دیکھ کر رونالڈو کے باہر جانے کا دکھ ماند پڑ جاتا ہے۔ خدا کرے کہ یہ ٹیم فائنل تک پہنچ کر نئی تاریخ رقم کر دے۔