وزیراعلی خیبرپختونخوا کے 3 مشیر اور معاون خصوصی مستعفی #urduheadline

10


ضیاء اللہ بنگش، حمایت اللہ اور سیدغازی غزن جمال نے استعفی دے دیا

ضیاء اللہ بنگش، حمایت اللہ اور سیدغازی غزن جمال نے استعفی دے دیا

 پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا کے 3 مشیر اور معاون خصوصی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر ضیاء اللہ بنگش اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفی وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کو بھیج دیا۔

ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ میرے اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر ذیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان کو اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے ضیاء اللہ بنگش کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء اللہ بنگش کے استعفے کی کوئی اور وجوہات نہیں، انہوں نے اپنی کچھ ذاتی مصروفیات کی وجوہات بتائی ہیں۔

وزیراعلی کےمشیربرائے انرجی حمایت اللہ اور وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیدغازی غزن جمال بھی مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال تک وزیراعلی کی قیادت میں محکمہ ایکسائز میں بہتری لانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن معاملات اب بس سے باہرہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی اپنی ٹیم کے مذکورہ ارکان کی کارکردگی سے مطمعئن نہیں تھے۔ دو سے تین وزراء کےاستعفے بھی آسکتے ہیں۔


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.