- ad -

- ad -

- ad -

وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے #urduheadline

- ad -

0 10

- ad -


- ad -

وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ان کے اعزاز میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ فوٹو: فائل

کولمبو: وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے کولمبو پہنچنے پر ان کے سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پاکسے نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر کولمبوایئرپورٹ پر وزیراعظم  کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے۔

وزیراعظم عمران خان کو کولمبو پہنچنے پر گلدستے پیش کیے گئے اور وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، ان کے اعزاز میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے وہ سری لنکن ہم منصب  مہندا راجا پاکسے کی دعوت پر کولمبو پہنچے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد،معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان اپنے دورے میں سری لنکا کے صدر اور اپنے ہم منصب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے جس میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

#urduheadline



.

- ad -

- ad -

- ad -

Leave A Reply

Your email address will not be published.