وزیراعظم عمران خان نے27 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کی منظوری دے دی #urduheadline

0


 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےملکی معیشت میں بہتری اور شرح نمو میں اضافے کے لیے 27 رکنی اقتصادی مشاورتی(اکنامک ایڈوائزری) کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق اس کونسل کے چیئر مین وزیراعظم اور وزیر خزانہ نائب چئیرمین ہوں گے۔ جو کہ وزیراعظم کی عدم موجودگی میں اکنامک ایڈوائزری کونسل کی صدارت کر سکیں گے۔

حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ اکنامک ایڈوائزری کونسل میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سمیت نجی شعبے کے ماہرین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کونسل میکرواکنامک اعشاریوں میں بہتری اور استحکام کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔

کونسل میں نجی شعبے سے لیےگئے 13 ارکان میں ڈاکٹر عابد سلہری، عارف حبیب، آصف قریشی، اعجاز نبی، فاروق رحمت اللہ،  محمد علی، ڈاکٹر راشد امجد، سلمان شاہ، ڈاکٹر شمشاد اختر،سلطان الانا، سید سلیم رضا اور زید علی بھی شامل ہیں۔

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور گورنر اسٹیٹ بینک کو بھی بطوررکن مشاورتی کونسل مقرر کیا گیا ہے۔

کونسل کے حکومتی ارکان میں 5 وفاقی وزراء، وزیر توانائی، وزیر منصوبہ بندی، وزیر صنعت، وزیر نیشل فوڈ سیکیورٹی اور وزیر اقتصادی امور شامل ہیں۔ مشیر تجارت، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات، معاونین خصوصی برائے اورسیز، پاوراور ریونیوبھی مشاورتی کونسل کا حصہ ہیں


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.