نوکری کے اختتام پر بقایاجات ؛ سکوں سے بھری ٹرالی #urduheadline

5


ملازم کوے واجبات 900 ڈالر سے زائد بنتے تھے جو سکوں میں دیئے گئے، فوٹو : ٹوئٹر

ملازم کوے واجبات 900 ڈالر سے زائد بنتے تھے جو سکوں میں دیئے گئے، فوٹو : ٹوئٹر

جارجیا: امریکا میں ایک ملازم کو نوکری چھوڑنے کے بعد واجبات سکوں سے بھری ٹرالی کی صورت میں ادا کیئے گئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے رہائشی اینڈریاس فلیٹن نے جب نوکری سے استعفیٰ دیا تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ملنے والے واجبات کس طرح ان کے لیے درد سر بن جائیں گے۔

جاب چھوڑنے کے بعد جب انہیں فون پر اطلاع دی گئی کہ واجبات کوریئر کے ذریعے گھر بھیج دیئے گئے ہیں تو وہ بہت خوش تھے کہ آخری تنخواہ اور دیگر واجبات یکشمت ملیں گے۔

چیک ملنے کی امید پر جب وہ اپنے گھر پہنچے تو ڈاکیا وہاں چیک کے بجائے سکوں سے بھری ایک ٹرالی لیے انتظار کر رہا تھا۔

یہ صورت حال اینڈریاس کے لیے صرف حیران کن ہی نہیں بلکہ پریشان کن بھی تھی۔ 915 ڈالرز کے بقایا جات سکوں کی صورت میں دیئے گئے تھے اور وہ بھی تیل اور چکنائی سے اٹے ہوئے تھے۔

اینڈریاس کے پاس ان سکوں کو وصول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا تاہم اب انہیں سکوں کو استعمال کرنے کے لیے پہلے ایک ایک کرکے سکوں کو اچھی دھو کر چکنائی ہٹانا ہوتا ہے جس میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔

کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار اسے اپنے سابق کولیگ سے محض ایک مذاق قرار دیتے ہیں لیکن اینڈرسن کا کہنا ہے کہ یہ ایک بچکانہ حرکت ہے جس کے خلاف وہ محکمہ محنت و افرادی قوت سے رجوع کریں گے۔


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.