ملک میں کرونا کیسز کی مثبت شرح 10.69 فیصد ہوگئی #urduheadline

5


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےبتایا ہے کہ ایک  روز میں مزید 98 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔اس دوران کرونا وائرس کے 49 ہزار 816 ٹیسٹ کئے گئے۔

این سی او سی نے جمعرات کو بتایا کہ 24  گھنٹوں میں 5 ہزار 329 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور ملک میں کرونا کیسز کی مثبت شرح 10.69 فیصد ہوگئی ہے۔

کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 62 اموات، خیبرپختونخوا میں 23 اموات ہوئیں۔سندھ 4، اسلام آباد 3  اور آزاد کشمیر میں 6 اموات ہوئیں۔ ان میں سے 31 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 15 ہزار 124 ہوگئی ہے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 994 ہوگئی ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 399 ہے۔کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 ہوگئی ہے جبکہ 4 ہزار 726 مریض 631 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

اس وقت ملتان میں 81 فیصد، لاہور 75، گجرانوالہ 84 اور اسلام آباد میں 58 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.