مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ، 2 ہلاک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ میں  فائرنگ کے واقعے میں 2 اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کا فائرنگ کا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے سورنکوٹ میں صبح سویرے ساڑھے 5 بجے پیش آیا، جہاں بھارتی فوج کے کیمپ میں موجود جوان نے پہلے اپنے […]

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ، 2 ہلاک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ میں  فائرنگ کے واقعے میں 2 اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کا فائرنگ کا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے سورنکوٹ میں صبح سویرے ساڑھے 5 بجے پیش آیا، جہاں بھارتی فوج کے کیمپ میں موجود جوان نے پہلے اپنے تین ساتھیوں پر فائرنگ کی اور بعد ازاں خود کو بھی  گولی مارلی۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ایک جوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر تین کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایک اہلکار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ دیگر زخمی اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا اہلکار بھی واقعہ میں ہلاک ہوگیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم شبہ ہے کہ فائرنگ کا واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے یا حادثاتی طور پر رونما ہوا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں کے درمیان ڈیوٹی کی تعیناتی پر جھگڑا ہوا اور معاملہ فائرنگ تک جا پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجیوں کو آر او پی (روڈ اوپننگ پارٹی) کی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا جا رہا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0