محکمہ تعلیم سندھ کا دو ہفتوں کے لئے اسکولز بند کرنے پر غور #urduheadline

2


پہلے عوامی مقامات، سینما، واٹر پارک بند کرائیں پھر اسکولوں کی طرف آئیں، پرائیوٹ اسکولز مالکان۔ فوٹو : فائل

پہلے عوامی مقامات، سینما، واٹر پارک بند کرائیں پھر اسکولوں کی طرف آئیں، پرائیوٹ اسکولز مالکان۔ فوٹو : فائل

کراچی: وزیر تعلیم سندھ کی دو ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز دی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سندھ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر تعلیم نے دو ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز دی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ اسکولز مالکان نے وزیر تعلیم کو فیصلے پر غور کرنے کی درخواست کی ہے۔ اسکولز مالکان کا کہنا ہے کہ پہلے عوامی مقامات، سینما، واٹر پارک بند کرائیں، پھر اسکولز کا سوچیں۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے، جس کے تحت صبح کی شفٹ والے اسکولز کے اوقات 7:30 سے 11:30 ہوں گے، اور دوسری شفٹ کے اسکولز 11:45 سے 02:45 تک کھلیں گے۔


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.