محمد یوسف بابر اعظم جونئیر سے ملنے پہنچ گئے #urduheadline

1


بچے کی ویڈیو دیکھی تو دل خوش ہوگیا، اللّٰہ نے گوہر لیاقت کو بہت ٹیلنٹ سے نوازا ہے، دل خوش ہوگیا، محمد یوسف (فوٹو : اسکرین گریب)

بچے کی ویڈیو دیکھی تو دل خوش ہوگیا، اللّٰہ نے گوہر لیاقت کو بہت ٹیلنٹ سے نوازا ہے، دل خوش ہوگیا، محمد یوسف (فوٹو : اسکرین گریب)

 کراچی: سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف لاہور کے 6 سالہ بچے گوہر لیاقت المعروف بابر اعظم جونیئر کی حوصلہ افزائی کے لیے میدان پہنچ گئے۔

ننھے بیٹسمین کے ٹیلنٹ کا کھوج لگاتے ہوئے ”ایکسپریس نیوز“ نے ایک رپورٹ تیار کی تھی جس کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس کا چرچا ہوگیا۔ گوہر لیاقت کی بیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بالآخر محمد یوسف تک بھی پہنچ گئی اور سابق کپتان نیٹ پریکٹس دیکھنے میدان میں پہنچ گئے۔

یہ پڑھیں : لاہور کا بابر اعظم جونیئر سامنے آگیا

گوہر لیاقت سابق کپتان کی اچانک آمد پر حیران رہ گیا۔ اس موقع پر سابق کپتان نے ننھے بیٹسمین کی تکنیک کو کمال قرار دیتے ہوئے محنت جاری رکھنے کا کہا۔ محمد یوسف نے کہا کہ تم مکمل پیکیج ہو، مجھے بھی سیکھنے کا موقع ملا، خوب کھاﺅ اور  پیو، اپنا قد بڑا کرو اور ملک کا نام روشن کرو۔

بعد ازاں انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ کل اس بچے کی ویڈیو دیکھی دل خوش ہوگیا تو آج اس سے ملنے آگیا، بہت چھوٹی عمر ہے اس کی، مجھے 6 سال سے بھی کم عمر لگا، اللّٰہ تعالیٰ نے گوہر لیاقت کو بے پناہ ٹیلنٹ سے نوازا ہے، دل خوش ہوگیا میری دعا ہے کہ اللّٰہ اسے کامیاب کرے۔


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.