لکی مروت میں دہشتگردوں کا پولیس وین پر حملہ 5 اہلکار شہید۔

دہشت گردوں کے حملے سے 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

لکی مروت میں دہشتگردوں کا پولیس وین پر حملہ 5 اہلکار شہید۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ق1 پولیس وین جیو کے معمول کے مطابق گشت کر رہی تھی اچانک دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے کے وزیر اعلی کو امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنی چاہیے۔

صدر عارف علوی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے شہدا کے خاندان اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ان کا کہنا تھا ہمارے بہت سے اس کے جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔دہشتگردوں سے سخت آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی ہے انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعائیں کیں۔https://twitter.com/PresOfPakistan/status/1592777810682445824?t=wSaIZwXRpby81SlMrIfo6g&s=19