فضل الرحمان کی طبیعت بدستور ناساز #urduheadline

7


فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بدستور ناساز ہے، جس پر ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جب کہ سابق صدر زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف نے ہفتہ کے روز فضل الرحمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے فضل الرحمان کی جلد صحت یابی اور صحت کیلئے دعا بھی کی گئی۔

فضل الرحمان سے گفتگو میں سابق صدر نے تلخیاں کم کرانے کيلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ آصف زرداری نے سینیٹ کے حوالے سے صورت حال کی وضاحت دی۔

دوسری جانب نواز شریف نے بھی مولانا فضل الرحمان سے صحت سے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نے بھی پیپلزپارٹی قیادت کے بیانات اور مجموعی صورت حال پربات چیت کی گئی

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ ان کا اسلام آباد میں رہائش گاہ پر علاج کیا جارہا ہے اور انہیں بخار کے باعث ڈرپ بھی لگائی گئی ہے۔

ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمٰن کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.