غیر قانونی طور پر شیر رکھنے کے الزام میں شہری گرفتار

سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر شیر رکھنے کے الزام میں شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر قانونی طور پر شیر رکھنے کے الزام میں شہری گرفتار

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سعودی شہری نے اپنی گاڑی کے اوپر شیر کو بٹھارکھا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سعودی شہری کی اس حرکت پر شدید تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے کہا ’’ محض اپنا شوق پورا کرنے کے لیے سڑکوں پر شیر کو اس طرح کھلے عام گھمانے سے دوسری کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے‘‘۔

دوسری جانب سعودی اسپیشل فورسز برائے ماحولیاتی تحفظ کے سرکاری ترجمان میجر راید المالکی نے اپنے بیان میں کہا کہ  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو غیر قانونی طور پر شیر رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نایاب نسل کے شیر کو اپنے پاس رکھنا، ان کی تجارت یا انہیں نقصان پہنچانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ معدومیت کے خطرے سے دوچار جانداروں کی خرید وفروخت قابل سزا جرم ہے اور اس جرم کے مرتکب شخص کو 30 ملین ریال جرمانہ اور یا دس سال قید یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0