غريب آدمی کو گھر بنانے کيلئے سستے قرضے ديئے جائينگے،عمران خان #urduheadline

4


حکومت نے ابتدائی ڈھائی سال بہت تنگی میں گزارے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پچھلےماہ ايف بی آر نے ريکارڈ ٹيکس جمع کيا جبکہ پاکستان میں کنسٹریشن صنعت ریکارڈ پر پہنچ چکی ہے اور پچھلے ماہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ سمینٹ کی فروخت ہوئی۔

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے فراش ٹاؤن اسلام آباد ميں نيا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی ميں40فيصد کچی آبادياں ہيں اورحکومت کا یہ خواب ہے کہ کچی آباديوں کو مالکانہ حقوق ديں اور اس وقت 600گھرکچی آبادی کےلوگوں کودےرہےہیں۔غريب آدمی کو اپنا گھر بنانے کيلئے سستے قرضے ديئے جائينگے اور اب اس طبقے کو گھر مل رہے ہيں جو اپنے گھر کا نہيں سوچ نہيں سکتا تھا۔

وزيراعظم نےبتایا کہ نيا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پرتيزی سے کام جاری ہے اور سستے گھروں کے لئے کئی مراحل طے کئے گئے اورساری اسکيميں لانچنگ کے لئے تيار ہوگئی ہيں۔

عمران خان نےبتایا کہ حکومت نے ابتدائی ڈھائی سال بہت تنگی میں گزارے ۔ پچھلی حکومت میں ن لیگ کے پہلے ڈھائی سال میں انھوں نے سود سمیت مجموعی قرضہ 20 ہزار ارب روپے واپس کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف نے ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے قرضہ اور قرضے کی قسطیں ادا کیں۔ یہ رقم اگر ملک کے انفرااسٹریکچر پر لگا دیتے تو ملک میں تبدیلی آجاتی۔ اس وقت ملک میں دولت بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ بنڈل آئی لینڈ کے لیے سندھ حکومت سے مشاورت جاری ہے۔ اس جزیرے پر تعمیرات سے بیرون ملک سے پیسہ پاکستان آئے گا اور ڈالر کے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا اور روپیہ مضبوط ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں دو نئے ڈیمز بن رہے ہیں جس سے زراعت کوفائدہ ہوگا اورچين کےساتھ مل کرنياريلوےنظام بھی بنارہے ہيں۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.