عمیر جسوال بایوپک 'راولپنڈی ایکسپریس' میں شعیب اختر کا کردار ادا کریں گے

شعیب اختر کی زندگی پر فلم میں عمیر جسوال کردار ادا کریں گے۔

عمیر جسوال بایوپک 'راولپنڈی ایکسپریس' میں شعیب اختر کا کردار ادا کریں گے

پاکستانی گلوکار اور اداکار عمیر جسوال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شعیب اختر پر بننے والی بائیوپک "راولپنڈی ایکسپریس" میں لیجنڈ فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کردار ادا کریں گے۔

اپنے سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے عمیر نے لکھا، "آپ سب کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں۔ راولپنڈی ایکسپریس میں بڑے پردے پر  لیجنڈ مسٹر شعیب اختر کا کردار ادا کرنے پر مجھے فخر ہے۔"

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہم اپنی کوششوں میں کامیاب ہوں۔