عمران عباس ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کیلیے ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کریں گے #urduheadline

7


پروگرام ’’باران رحمت‘‘ کی کچھ اقساط کی ریکارڈنگ استنبول میں کی جاچکی ہے (فوٹو: فائل)

پروگرام ’’باران رحمت‘‘ کی کچھ اقساط کی ریکارڈنگ استنبول میں کی جاچکی ہے (فوٹو: فائل)

 کراچی: ڈرامہ اداکار عمران عباس اس بار ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے لیے ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کے پروگرام کی میزبانی کریں گے۔

ڈراموں میں اداکاری کا جادو جگانے والے عمران عباس ہر سال رمضان ٹرانسمشن کی میزبانی بھی بہترین انداز کے ساتھ کرتے ہیں۔ جس کا انداز گزشتہ سال ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ’ عہدِ رمضان ‘ سے لگایا جا سکتا ہے جہاں انہوں نے جویریی سعود کے ساتھ مل کر میزبانی کے فرائض انجام دیئے تھے۔

عمران عباس ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان ٹرانسمیشن کریں گے جوکہ ترکی سے نشر کی جائے گی۔ اس ضمن میں کچھ اقساط کی ریکارڈنگ بھی کی جا چکی ہے جس کی کچھ جھلکیاں اداکار کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ترکش اداکاروں کے ساتھ بنائی ہوئی تصاویر سے نظر آتی ہیں۔

اداکار کی ترکی سے نشر کی جانے والی رمضان ٹرانسمیشن ای میکس میڈیا کے تعاون سے ’ باران رحمت‘ کے نام سے دکھائی جائے گی۔ عمران عباس کے مد مقابل اداکار ریما پاکستان سے میزبان کے فرائض انجام دیں گی۔


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.