عمران خان استعفیٰ دیں تاکہ ملک مزید تباہی سے بچے ، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان استعفیٰ دیں تاکہ ملک مزید تباہی سے بچے۔

عمران خان استعفیٰ دیں تاکہ ملک مزید تباہی سے بچے ، احسن اقبال

 مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی نااہلی کی وجہ سےگرین لائن منصوبہ3سال تاخیر کا شکارہوا ، کرپشن کےجھوٹےالزام لگائے،3سال میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کردارکشی پراپنی سیاست چلاتےہیں ، بھڑکیں مارنے سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوتے ، دانش مندی سے سفارتی تعلقات قائم کیے جاتے ہیں ، عمران خان استعفیٰ دیں تاکہ ملک مزید تباہی سےبچے ، عمران خان اپنی نااہلی چھپانےکیلئےخود کواین آر او دے چکے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے قانون بنایا ان سے کوئی سوال نہیں پوچھ سکتا ، عمران نیازی بتائیں آپ سے این آراو کون مانگ رہاہے؟ عمران صاحب اپوزیشن آپ سے این آراونہیں مانگ رہی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ، عمران خان کے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے استعفیٰ دیں اورگھرجائیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0