عائزہ خان کی سائیکل پر سواری، ویڈیو وائرل #urduheadline

1


کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی سائیکل پر سواری کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں ان کو اداکار عثمان خالد بٹ کے ہمراہ سائیکل کی سواری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عائزہ خان اور عثمان خالد بٹ کی ویڈیو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی۔

دونوں اداکاروں کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اوقات مداحوں کے ساتھ اپنے بچوں اور شوہر دانش تیمور کے ہمراہ مختلف مقامات پر لی گئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

عائزہ خان اپنے ماڈلنگ پراجیکٹس اور مختلف ڈراموں سے متعلق بھی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ اب تک کئی کامیاب ڈراموں میں منفرد کردار ادا کرچکی ہیں، عائزہ خان کے گزشتہ سال نشر ہونے والے ’میرے پاس تم ہو‘ کو بھی مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔

Comments


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.