عائزہ خان سائیکل سے گرتے گرتے بچ گئیں، ویڈیو وائرل #urduheadline

7


عائزہ خان اورعثمان خالد بٹ ڈرامے’ چپکے چپکے ‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

عائزہ خان اورعثمان خالد بٹ ڈرامے’ چپکے چپکے ‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

 کراچی: اداکارہ عائزہ خان ان دنوں اپنے نئے ڈرامے ’چپکے چپکے ‘ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے ڈرامے کے سیٹ پر بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ڈرتے ڈرتے سائیکل پر بیٹھ رہی  ہیں۔ جب کہ عثمان خالد بٹ   بھی سائیکل کا توازن برقرار نہیں کر سکے اور تھوڑی ہی دورجاکرسائیکل روک دی۔

اس سے قبل عائزہ نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر چپکے چپکے کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کیمرے کے سامنے عثمان خالد بٹ پر مرغا پھینک رہی ہیں۔

عائزہ خان کی بے ساختہ اداکاری کو ان کے مداحوں کی جانب سے کافی سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اورعثمان خالد بٹ ڈرامے’ چپکے چپکے ‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور ڈرامے کے سیٹ سے شیئر کی جانے والی اس فنکارجوڑی کی تصاویراورویڈیوز ناظرین کے تجسسس کو مزید بڑھا رہے ہیں۔


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.