ضلعی انتظامیہ نے تدفین سے متعلق ایس او پیز جاری کردیئے #urduheadline

5


فائل فوٹو

لاہور میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں ضلعی انتظامیہ نے خریداری اور تدفین سے متعلق بھی نئے احکامات جاری کردیئے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق خريداری کیلئے گھر کا صرف ايک فرد ہی باہر جا سکے گا۔ مارکيٹ ميں گھر کے ايک سے زائد افراد کی موجودگی پر کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے جنازہ اور تدفين کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔ جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق متعین کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ سے آئے کرونا وائرس کی نئی قسم کے وائرس کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد صوبائی حکومت نے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں مائیکرو اور اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، جس کا اطلاق رواں ماہ کی 11 تاریخ تک ہوگا۔

قبل ازیں کرونا وائرس کے نافذ العمل ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قذافی اسٹیڈیم میں قائم 2 ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا، جب کہ کمشنر لاہور کے حکم پر 2 فارم ہاؤسز کو بھی سیل کیا گیا تھا۔ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

لاہور میں اب تک بغیر ماسک موٹر سائیکل، گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے چالان بھی کیے گئے ہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 2 روز میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 19 ہزار 499 چالان کئے گئے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 11 مقدمات درج ہوئے۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.